سٹی42 : نوجوان کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر نے فینز میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔
نومولود کا نام محمد ابراہیم رکھا گیا ہےْ
حسن نواز، ان کی بیگم، والدین، ساری فیملی کے ساتھ فینز بھی نوجوان کرکٹر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ سوشل پلیت فارمز پر سب ک یطرف سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
قومی کرکٹر حسن نواز لیہ سے ہیں اور اس علاقے سے کرکٹ کے انترنیشنل کرکٹ ارینا میں آنے والے پہلے نوجوان ہیں۔
حسن نواز نے آغاز تو لیہ سے کیا لیکن کرکٹ میں بہتر تربیت کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے، وہ اپنی بہن کے تعاون سے اپنی کرکٹ لرننگ کو آگے بڑھانے کے لیے اسلام آباد چلے گئے۔ اب وہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے نامور کھلاڑی ہیں۔

حسن نواز کا آغاز
حسن نواز دائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بیٹر اور دائیں ہاتھ کے میڈیم پیس باؤلر کے طور پر کھیلتے ہیں۔ وہ ۔ 21 اگست 2002 کو پیدا ہوئے، اس وقت 23 سال اور کچھ ماہ کے ہیں۔
حسن نواز نے مارچ 2025 میں انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی ڈیبیو کیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنے تیسرے میچ میں اپنی پہلی انترنیشنل ٹی ٹوینٹی سسنچری بنائی، جو پاکستان کے لیے تیز ترین اور کم عمر ترین ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ سینچری ہے۔ حسن نواز نے انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی سینچری کرنے والا سب سے کم عمر اور تیز ترین پاکستانی بنانے والی یہ سینچری 45 بالز سےبنائی۔ وہ کئی ڈومیسٹک ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں۔
تین ماہ پہلے حسن نواز کو انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں گرین شرٹس کی کیپ ملی۔ انہوں نےاپنا ODI ڈیبیو 8 اگست 2025 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ
ناردرن (ٹی 20 آئی ڈیبیو)
اسلام آباد یونائیٹڈ
اسلام آباد
پاکستان ٹیلی ویژن
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (پی ایس ایل)
اسلام آباد ویسٹ زون انڈر 19 اور پاکستان شاہینز جیسی ٹیموں کے لیے بھی کھیلے۔