ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل میپس میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ

گوگل میپس میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گوگل کی جانب سے میپس کی نیوی گیشن کو بہتر بنانے کیلئے متعدد نئے فیچرز پر کام کیا جاتا ہے، ان میں متعدد فیچرز تو ایسے ہوتے ہیں جن کا ڈرائیونگ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

گوگل کی جانب سے ایک ایسے نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جو کسی راستے پر پیدل چلنے کے دوران سورج کی روشنی سے ہر ممکن حد تک تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گا، بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر اس وقت مددگار ثابت ہوگا جب دن میں پیدل چلنے کے دوران سورج کی روشنی میں الٹرا وائلٹ شعاعوں کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل میپس کے نئے ورژن میں یہ نیا فیچر دیکھنے میں آیا ہے۔ ابھی اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے اور اس فیچر کے تحت پیدل چلنے والوں کو ایسا راستہ منتخب کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی جہاں سائے میں چلنا ممکن ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر گوگل میپس کے ٹرپ آپشنز میں پریفر شیڈ کے نام سے موجود ہوگا (جب بھی گوگل کی جانب سے اسے متعارف کرایا گیا)۔ اس فیچر میں بتایا جائے گا کہ کن راستوں میں سایہ ہوگا یا سورج کی روشنی ہوگی، تو یہ سردیوں میں بھی مددگار ثابت ہوگا تاکہ آپ دھوپ کی روشنی میں چہل قدمی سے لطف اندوز ہوسکیں۔

یہ واضح نہیں کہ گوگل میپس میں کیسے اس فیچر کے لیے راستوں کا تعین کیا جائے گا۔ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا بھی مشکل ہے۔