ویب ڈیسک :روس کے داغستان ریجن میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پہلے دو حصوں میں ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روس کے پہاڑی ریجن داغستان میں ملٹری پلانٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا ہیلی کاپٹر پہلے ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد دو ٹکڑے ہوا۔ پائلٹ نے دو ٹکڑوں میں بٹے ہیلی کاپٹر کو پانی میں لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن پھر ہیلی کاپٹر کو کسی ہموار زمینی سطح پر لینڈ کرانے کیلئے اڑان بھری تاکہ ہیلی کاپٹر کو کسی ہموار زمینی سطح پر لینڈ کرایا جا سکے۔
❗️The moment of yesterday's Ka-226 helicopter crash in ????????Dagestan with employees of the military plant "Kizlyar Electromechanical Plant"
— ????MilitaryNewsUA???????? (@front_ukrainian) November 8, 2025
The accident killed the deputy general director, chief engineer and chief designer pic.twitter.com/JVVKEWc43E
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پائلٹ نے کچھ دیر تک ہیلی کاپٹر کو فضا میں رکھا لیکن پھر ہیلی کاپٹر بے قابو ہو کر گھومتا ہوا گر کر تباہ ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ملٹری پلانٹ پر کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، چیف انجینئر اور چیف ڈیزائنر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا, تاہم حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔