شاہین عتیق/طلحہ اشرف: وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ لاہور کی بنکنگ کورٹ کے احاطہ میں کیا۔
ملازمین نے 24 گھنٹوں میں سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز بحال کرنیکا مطالبہ کیا، وفاقی عدالتوں کے ملازمین کے احتجاج میں وکلاء کے نمائندے بھی شریک ہیں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر ،کسٹم بار کے صدر ودیگر بار کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
دوسری جانب سپیشل کورٹس کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی، جوڈیشنل الاؤنسز کی تنخواہوں میں کٹوتی پر ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی۔
سپیشل کورٹس کے ملازمین نے بنکنگ کورٹ کے باہر احتجاج کیا، ملازمین پلے کارڈز ،بینرز اٹھائے نعرے بازی کر رہے ہیں۔
وفاقی عدالتوں کے ملازمین نے عدالتوں کو تالے لگا دئیے، ملازمین کی ہڑتال کے باعث کیسز کی سماعت نہیں ہورہی۔