محسن نقوی کا 25 روز میں راولپنڈی رِنگ روڈ کا تیسرا دورہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ سیدمحسن رضا نقوی راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئےراولپنڈی پہنچ  گئے۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا 25 روز میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا یہ تیسرا دورہ ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خصالہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور ارتھ ورک کا معائنہ کیا ۔

محسن نقوینے پروجیکٹ کے منتظمین کو ہدایت کی کہ منصوبے پر   تیز رفتاری سے کام کیا جائے۔


وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو  جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے۔
  محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ کی تکمیل سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔انہوں نے 38کلومیٹر طویل پورے روٹ کا فضائی معائنہ کیا اور جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ کو  بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ38.3 کلومیٹر طویل اور چھ لین پر مشتمل ہے۔ رنگ روڈ کے بانتھ اور چک بیلی انٹر چینج پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

وزیراعلی کی ہدایت پر نیسپاک نے رنگ روڈ منصوبے سے متعلق ضروری ڈرائینگ بھی فراہم کر دی ہیں۔ رنگ روڈ کے لئے مطلوبہ اراضی مکمل طور پر کنٹرکشن ورک کے لئے کنٹریکٹر کے سپرد کر دی گئی ہے ۔ راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیرکے لئے ہیوی مشینری پہنچ گئی، کام پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ سب ویز،نکاسی آب کے راستوں اور روڈزسیکشن کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔

ایف ڈبلیو اوکے کرنل ایاز نے وزیر اعلی محسن کو بریفنگ دی۔ راولپنڈی کے کمشنر،آرپی او،سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود  تھے۔