چئیرمین پی ٹی آئی اور ساتھیوں کا ایک اور کیس سماعت کیلئے لگ گیا

Imran Khan Pti, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کے دو شریک ملزموں کا ایک اور کیس سماعت کیلئے لگ گیا۔

 عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس 13 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کی کاروائی کے لئے الیکشن کمیشن نے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔
اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 نومبر کو ہوگی۔

اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔