ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثانیہ اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی  کی وجہ کونسی اداکارہ بنی؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

شعیب ملک،ثانیہ مرزا،علیحدگی،خبریں، عائشہ عمر ،سٹی42
کیپشن: Shoaib malik and Sania mirza,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ روز خلیجی اخبار خلیج ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے ۔خلیجی اخبار  نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے   بعدآخر کار اختتام کو پہنچ گئی ۔  البتہ ثانیہ مرزا اور   شعیب ملک کی طرف سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں گئی۔

 دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اورثانیہ  مرزا کے درمیان طلاق کی اصل وجہ پاکستانی ماڈل عائشہ عمر بنی ۔واضح رہے کہ عائشہ عمر اور شعیب ملک نے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھاجس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا بھی رہا تھا ۔

بولڈ فوٹو شوٹ کے بعد ایک ٹی وی چینل پرشعیب ملک سے سوال کیا گیاتھا کہ اس فوٹو شوٹ پر ان کی اہلیہ ثانیہ کا کیا ردعمل تھا جس کا انہوں نے کوئی ٹھوس جواب نہیں دیاتھا۔ کچھ افواہیں سوشل میڈیا پر یہ بھی پھیل رہی ہیں کہ اس فوٹو شوٹ کے بعد عائشہ عمر اور شعیب ملک میں افیئر شروع ہوگیا تھا ۔