ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج رات موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دیر، چترال، سوات، مالم جبہ، کالام، پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور گرج چمک کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔