سٹی 42 : معرکہ حق میں تاریخی فتح کاایک سال مکمل ہونےپر گلگت بلتستان میں تقریبات کاسلسلہ جاری ہے۔
گلگت میں معرکہ حق کی کامیابی کوایک سال مکمل ہونےپرمعرکہ حق پولوٹورنامنٹ کاانعقادکیاگیا۔ گلگت کےوہاب شہید پولوگراؤنڈ میں این ایل آئی اورجی بی اسکاوٹس کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل آئیں۔ معرکہ حق پولوٹورنامنٹ کےفائنل مقابلےمیں این ایل آئی کی ٹیم نےجی بی اسکاؤٹس کوہراکرٹرافی جیت لی۔
این ایل آئی کی ٹیم نے7گول اسکورکرکےکامیابی حاصل کی جبکہ جی بی اسکاؤٹس کی ٹیم نے6 گول اسکورکیے۔
وہاب شہیدپولو گراؤنڈ میں موجودشائقین کاجوش وخروش دیدنی تھاجنہوں نےکھلاڑیوں کی کارکردگی کوسراہا۔ انہوں نے معرکہ حق پولوٹورنامنٹ کےاختتام پرفاتح اوررنراپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ،کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔