ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق میں بھارت کیخلاف شاندار فتح، جی ایچ کیو میں آج پر وقار تقریب  

معرکہ حق میں بھارت کیخلاف شاندار فتح، جی ایچ کیو میں آج پر وقار تقریب  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:معرکہ حق میں روایتی دشمن بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہوگیا، جی ایچ کیو راولپنڈی میں آج معرکہ حق کی پروقار تقریب منعقد ہو گی۔

 تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے ، فیلڈ مارشل تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

 تقریب میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک ہوں گے۔

 یادگارِ  شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے ۔

 معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے قوم اور افواج کو مبارک باد دی گئی ہے۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، اس کامیابی نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔