ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ:سعدیہ سادات پہلی مسلم و پاکستانی کونسلر منتخب

برطانیہ:سعدیہ سادات پہلی مسلم و پاکستانی کونسلر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برٹش پاکستانی سعدیہ سادات نے ریڈنگ کے نواحی علاقے کیورشم ہائٹس وارڈ سے کونسلر منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

  سعدیہ سادات اس وارڈ سے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان اور پاکستانی کونسلر بن گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں وہ اس نشست پر کامیابی حاصل کرنے والی واحد پاکستانی و مسلمان امیدوار رہیں۔ سعدیہ سادات گزشتہ بیس برس سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور کمیونٹی کے ساتھ ان کا گہرا تعلق رہا ہے۔

انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والد ظفر سادات کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی، اعتماد اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سعدیہ سادات نے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گ