سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے افواج پاکستان کے عزم، جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے ۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے، ہندوستانی جارحیت کا موثر جواب دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہندوستان کو دن کی روشنی میں دندان شکن جواب ہندوستان کو ہمیشہ یاد رہے گا ۔
چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے دفاع وطن کیلئے جرات اور بہادری کی ناقابل فراموش مثالیں قائم کیں ۔