سعید احمد: ائیرسپیس بندش سے بین الاقوامی ائیرلائینز کی جانب سے پروازیں منسوخ کر دی گئی،تھائی ائیر نے بنکاک سے لاہور، اسلام آباد فلائیٹ آپریشن 15مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت ائیرویز نے 13مئی تک فلائیٹ آپریشن معطل کردی،کویت ائیرویز 14مئی سے پروازوں کو بحال کرے گا۔
سلام ائیر کا 11مئی تک فلائیٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قطر ائیرویز کی جانب سے 14مئی تک کراچی کے علاوہ پاکستان بھر میں فلائیٹ آپریشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ایمریٹس ائیرکا بھی اگلے 48گھنٹوں کے لیے فلائیٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
فلائی دبئی کا 11مئی تک فلائیٹ آپریشن بند رکھنے کا اعلان کردیا۔