ویب ڈیسک: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں۔
پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج نے بھارت کی مزید چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔
ایل او سی پر پاک فوج کی جانب سے بھارت کی ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ کو مکمل تباہ کر دیا۔
ایل او سی پر بہادر افواج پاکستان نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔