عبدالخالق مغیری: پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں جیکب آباد ایئر بیس پر دو سے تین بھارتی ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارا بنا دیا گیا۔
علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ جیکب آباد جمس ہسپتال کے قریب ایک بھارتی ڈرون گرائے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
ڈرون گرنے کے بعد بڑی تعداد میں شہری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پاک فوج کی بہادری پر نعرے بازی کرتے ہوئے قومی جذبے کا مظاہرہ کیا۔
شہریوں نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر محاذ پر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔