جمال الدین: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جیل سے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے حکام نے ملزمہ صنم جاوید کی حوالگی کی درخواست دائر کی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی, عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی, عدالت نے صنم جاوید کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا.
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نو مئی مقدمات میں نامزد ہے ،ایف آئی اے ملزمہ کو جیل میں 9 مئی ٹرائل کیلئےپیش کرنے کا پابند ہو گا۔