ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی فضائی حدود  کو ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود  کو ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود کل (11 مئی) دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گی۔

ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی تمام کمرشل و نجی پروازوں کی آمد و رفت پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کر کے فلائٹ شیڈول کی تصدیق کریں۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔