ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کاایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے:مریم نواز

 پاکستان کاایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  راؤ دلشاد :وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاک فوج کے لئے اعزاز و افتخار کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کیخلاف عبرتناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق  مریم نواز  نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا،پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو،تمہارے جذبے کوسلام ہو اور تمہاری غیرت کو سلام ہو،سلام ہے ان محافظوں کو، جنہوں نے غیرت، حکمت ،شجاعت سے جواب دیا۔

اُ نہو ں نے مزید کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، پاکستان کاایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے،امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے۔