قیصر کھوکھر: کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں چار قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی گئی.
پیرول پر رہائی پانے والوں میں 61 سالہ غلام رسول، 67 سالہ محمد ارشاد شامل ہیں, پیرول پر رہائی کی منظوری پانے والوں میں 55 سالہ مشتاق احمد اور 29 سالہ عبد الجبار شامل ہیں۔
پیرول پر رہائی پانے والے قیدی 14، 14 سال قید مکمل کر چکے ہیں، دوران قید اچھے کردار کا مظاہرہ، تعلیم و فنی تربیت کے حصول پر رہائی کی منظوری دی گئی، پیرول پر رہا ہونے والے قیدی اپنے ضلع سے 300 کلومیٹر دور ڈیوٹی دیں گے۔