پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کی سی ایس ایس میں کامیابی ، آئی جی پنجاب نے اعزازی شیلڈز سے نوازا

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کی سی ایس ایس میں کامیابی ، آئی جی پنجاب نے اعزازی شیلڈز سے نوازا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس کرنیوالے 5 ہونہار سب انسپکٹرز سے ملاقات کی جس میں ان کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹرز محمد بلال چانڈیہ، اویس ارشد ، محمد سلال، احمد حفیظ اور لیڈی سب انسپکٹر ام البنین سی ایس ایس کرنے والے پولیس افسران میں شامل ہیں۔ پانچوں سب انسپکٹرز کا انتخاب ان لینڈ سروسز انکم ٹیکس گروپ میں ہوا۔آئی جی پنجاب نے نوجوان افسران کو ٹریننگ بھرپور تندہی اور لگن سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر عثما ن انور نے کہا پیشہ ورانہ ورکنگ کو سمجھ کر نئے آئیڈیاز کے تحت شہریوں کی بھرپور خدمت کریں۔ پولیسنگ کے تجربات کی روشنی میں شہریوں کے مسائل زیادہ بہتر انداز میں حل کئے جا سکتے ہیں۔اختیارات، صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت اور تعمیر و ترقی کیلئے استعمال کریں۔