گونج خبر:   پی ٹی آئی نے نو مئی سے پہلے کور کمانڈر ہاؤس کے سامنے  تین دفعہ احتجاج کیا

Sana Bucha, Goonj, Senator Humayon Mohmand, PTI position on MAy Nine attacks, May nine violence , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پی ٹی آئی کے سینیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ   پی ٹی آئی نے نو مئی سے پہلے کور کمانڈر ہاؤس کے سامنے  تین دفعہ احتجاج کیا۔

چینل 24 کے پروگرام "گونج' میں میزبان ثنا  بُچہ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے نو مئی کے واقعات کی مُذمت کی۔ تاہم انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ لازم نہیں ہے کہ جلاؤ گھیراؤ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کیا ہے۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے کارکن نو مئی سے پہلے بھی تین دفعہ کورکمانڈر ہاؤس جاکر احتجاج کر چُکے تھے، پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ نو مئی کو سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو ٹرکوں سے اُتارا گیا جنہوں نے احتجاج کو پُرتشدد رنگ دیا۔ 

 سینیٹر ہمایوں مُہمند نے شیر افضل مروت کو پارٹی کی کور کمیٹی سے نکالنے کے اقدام کے حوالے سے  کہا کہ پارٹی کو ڈسپلن کی ضرورت ہے تو ایسے اقدامات لینے پڑتے ہیں۔