حکومت نےحج کے خواہشمند افراد کو بڑا ریلیف دے دیا

حکومت نےحج کے خواہشمند افراد کو بڑا ریلیف دے دیا
کیپشن: Khana kaaba
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا:وزارت مذہبی امور نے حج پر جانیوالے خواہشمند حضرات کو بڑا ریلیف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابقوزارت مذہبی امور نے حج پر جانیوالے خواہشمند حضرات کو بڑا ریلیف دیتے ہوئےپاسپورٹ کا اجراء کروا کر ٹوکن کی بنیاد پر درخواست جمع کروانے کی اجازت دے دی ہے۔ٹوکن پر درخواست جمع کرنیوالوں کو 18 مئی تک پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ 18مئی تک پاسپورٹ جمع نہ ہونے پر درخواست کو مسترد کر دیا جائیگا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق 12سال سے کم عمر کے بچے حج درخواست جمع کروا سکتے ہیں، بچوں کا حج سعودی حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگا، عازمین حج 13 مئی تک مختلف بینکوں میں حج درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔15 مئی کو قرعہ اندازی کے ذریعے عازمین کو حج کی اجازت دی جائیگی۔