دبئی، ابوظہبی میں ملازمت کرنیوالے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

pakistani labour in uae
کیپشن: pakistani labour in uae
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  دبئی ابوظہبی میں ملازمت کرنیوالے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، متحدہ عرب امارات نے انشورنس پروگرام کے تحت بیروزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

 رپورٹ  کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم نے ملازمین کیلئے ایسا انشورنس پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملازمین کے بیروزگار ہونے پر محدود عرصے تک بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا۔

بیروزگاری الاؤنس اچانک نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے ملازمین کیلئے ہے، یہ الاؤنس ایسے ملازمین کو محدودعرصےتک نئی ملازمت ملنے تک مالی تحفظ فراہم کرے گا۔

اماراتی حکام کے مطابق اس الاؤنس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں لیبرمارکیٹ کی مسابقت بڑھانا، ملازمین کی حفاظت اور روزگار کا مستحکم ماحول قائم کرنا ہے۔