ٹیوٹا پنجاب نےنیابورڈ آف گورنرتشکیل دےدیا

Tevta New Board of Governors
کیپشن: Tevta New Board of Governors
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ٹیوٹا پنجاب نے 14 ممبران پر مشتمل نیا بورڈ آف گورنر تشکیل دے دیا،بورڈ آف گورنرز میں پیٹرن اِن چیف اپٹما گوہر اعجاز کو بنا دیا گیا۔ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عمران سکندر بلوچ،سیکرٹری فنانس افتخار علی ساہو سمیت اہم سیاسی و کاروباری شخصیات شامل ۔
 تفصیلات کےمطابق  ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب نے14 ممبران پر مشتمل نیا بورڈ آف گورنر تشکیل دے دیا۔بورڈ آف گورنرز میں اہم سیاسی و کاروباری شخصیات کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔ ٹیوٹا پنجاب سے چیئرمین علی سلمان صدیق،سی او او رائے طاہر منظور ب کوورڈآف گورنر  میؕں شامل کیا گیا ہے دیگر میں پیٹرن ان چیف گوہر اعجاز ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عمران سکندر بلوچ،سیکرٹری فنانس افتخار علی ساہو شامل ہیں۔ایم این اے عندلیب عباس،سی ای او اٹلس ہونڈا ثاقب شیرازی اورایوب صابرکو بھی شامل کیا گیا ہے،پروفیسرعابدشیروانی،ریحان نسیم ،مہرین نون، سعادت اعجازاور سمیرا احمد کا نام بھی شامل ہے۔

چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہےکہ ممبر بورڈ آف گورنرز کی مدد سے ٹیوٹا کی تعمیر و ترقی سمیت طلباء کو جدید تقاضوں کے عین مطابق پڑھانے کیلئے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔