(عثمان الیاس) جماعت اسلامی پی پی 160 کے امیر احمد سلیمان بلوچ کی جانب سے وحدت روڈ پر فرنٹ لائین پر کورونا وائرس کے علاج کرنے والے میڈیکل سٹاف کے لئے سفید پرچم لہرا دیئے گئے۔سفید پرچم لہرا کر میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
جماعت اسلامی پی پی 160 کے امیر احمد سلیمان بلوچ کی جانب سے وحدت روڈ پر فرنٹ لائین پر کورونا وائرس کے علاج کرنے والے میڈیکل سٹاف کے لئے سفید پرچم لہرا ئے گئے۔رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ بھی میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ کورونا وائرس کے پہلے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سلام پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر احمد سلیمان بلوچ کا کہناتھاکہ میڈیکل سٹاف فرنٹ لائین پر ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔شہریوں سے بھی اپیل ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے ساتھ دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔
دوسری جانب ماؤں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں جماعت اسلامی کی جانب سے خواتین میں عید کے کپڑے تقسیم کیے گئے، ننھے منھے بچوں نے اپنی ماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جماعت اسلامی پی پی 160 نے ماوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا،جس میں جماعت اسلامی رہنما احمد سلمان بلوچ،جہانگیر ایثار ، کائنات ملک ، یاسمین ، انعم رؤف ، مہر ملک سمیت ماوں اور ان کے بچوں نے شرکت کی۔ ننھے بچوں نے اپنی والدہ کے لئے جہاں نیک خواہشات کا اظہار کیا وہاں ان کو عید کے لئے سوٹ بھی گفٹ کیے۔
رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ ماں دنیا کی وہ واحد ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ماں شفقت ، خلوص ، بے لوث محبت ، قربانی کا دوسرا نام ہے۔
تقریب میں شریک خواتین کے جذبات بھی قابل دید تھے، ماؤں نے اپنے بچوں سے تحائف وصول کیے اور کہا کہ ماں کی خدمت دنیا اور آخرت بدل دیتی ہے۔