سٹی42: لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ، پنجاب حکومت نے کورونا کے مریضوں کو سیلف آئیسولیشن کی اجازات دے دی۔ سیلف آئیسولیشن کمیٹی کی اجازات سے مشروط کی گئی یے ۔ سیف آئیسولیشن کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کو سیلف ائولیشن کی اجازات دے دی ہے۔ سیلف ائولیشن کمیٹی کی اجازات سے مشروط کی گئی یے ۔ سیلف آئیسولیشن کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہوم آئیسولیشن کیلئے خصوصی ہوم آئیسولیشن کمیٹی بنے گی، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوم آئیسولیشن کمیٹی کے اراکین کو نا مزد کرے گا،ضلعی ہوم آئیسولیشن کمیٹی کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر کرے گا،کمیٹی میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہری اور دیہی یونین کونسل کی سطح پر سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی، کمیٹی ہوم آئیسولیشن کیلئے گھروں کے سائز اور اہلخانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی، جس مریض میں کورونا کی ہلکی علامات ہوں گی وہی ہوم قرنطینہ کا اہل ہوگا۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث اگر مریض کی حالت خراب ہو تو اسے ہوم قرنطینہ کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا مریض،دیگر اہلخانہ کی تعلیم، ہوم آئیسولیشن کی بنیادی ضروریات کے بارے علم کو بھی پرکھا جائے گا، ہوم آئیسولیشن میں مریض روزانہ اپنی صحت کے متعلق اپڈیٹس محکمہ صحت کو بھجوانے کا پابند ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق مریض طے کردہ طریقہ کار کے تحت اپنے ٹیسٹ بھی کرواتا رہے گا، کورونامریض کو ہوم آئیسولیشن کے دوران ہر دس دن بعد اپنا ٹیسٹ کروانا ہوگا، دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر مریض ہوم آئیسولیشن ختم کرسکے گا