سانحہ داتا دربار، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

سانحہ داتا دربار، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) حکومت پنجاب نے داتا دربار دھماکے کی جے آئی ٹی بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

حکومت پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سانحہ داتا دربار کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کمیٹی کا سربراہ صہیب اشرف کو مقرر کردیا ہے جبکہ آئی ایس آئی، ایم آئی کے نمائندے اور نسپکٹر محمد خالد کو بطور ممبر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 8 مئی کو  داتا دربار کے باہر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 24  زخمی ہوئے، پولیس نے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، حملہ آورکی شناخت کے لئے اس کے جسمانی اعضاء فرانزک لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے،دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔