بابر شہزاد تُرک : وفاقی بیوروکریسی کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے محمد حمیر کریم سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔ محمد حمیر کریم قبل ازیں سپیشل سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات تھے۔
علاوہ ازیں پولیس سروس آف پاکستان، گریڈ 19 کے ایس ایس پی محمد معصوم کو ایف آئی اے سے تبدیل کر کے ان کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔