ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردار امیر حمزہ ڈوگر اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات، عہدے کا چارج سنبھال لیا

سردار امیر حمزہ ڈوگر اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات، عہدے کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد سردار امیر حمزہ ڈوگر کو اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سردار امیر حمزہ ڈوگر نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے اور وہ پنجاب حکومت کی جانب سے عدالتوں میں قانونی امور کی نمائندگی کریں گے۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز اور دیگر لاء افسران نے سردار امیر حمزہ ڈوگر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق سردار امیر حمزہ ڈوگر کا تعلق ایک معروف قانونی خاندان سے ہے اور وہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس  سردار محمد سرفراز ڈوگر کے چھوٹے بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ سردار امیر حمزہ ڈوگر اس سے قبل اسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان کے عہدے پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور انہیں قانونی معاملات میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق ان کی تعیناتی سے صوبائی حکومت کے قانونی امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔