ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادی اظہارِ رائے کے پیچھے چھپ کے پاکستان کی سالمیت، سیکیورٹی اور دفاع پر وار نہیں کیا جا سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

آزادی اظہارِ رائے کے پیچھے چھپ کے پاکستان کی سالمیت، سیکیورٹی اور دفاع پر وار نہیں کیا جا سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : پاکستان میں آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے اور قانونی حدود و قیود واضح ہے۔ آج وفاقی وزیر قانون، وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے داخلہ نے آزادی اظہار رائے کےحوالے سے اہم گفتگو  کی۔ 

2سال قبل ڈی جی آئی آیس پی آر بھی آئین کے آرٹیکل 19 پر یہی مؤقف پیش کر چکےہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کے پاکستان کی سالمیت، سیکیورٹی اور دفاع پر وار نہیں کیا جا سکتا۔ آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات  کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ قوم کی اخلاقیات اور امن وعامہ  کو تباہ کر دیں۔ پاکستان کا آئین  ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کے  پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دیتا۔