ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے گذشتہ شب بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر بات کی۔

 بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بحرین میں حالیہ حملوں سمیت دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

 سینٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کے یکجہتی کے موقف کو دوہرایا اور خطے میں کشیدگی میں کمی، بات چیت، امن اور استحکام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

  دوسری طرف آج شب بحرین میں ایرانی ڈرون کے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، بحرین دفاع فورس کی جنرل کمانڈ نے اس حملے کو ‘ایرانی جارحیت’ قرار دیا۔