ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

4300 پیماء سکولز کے اساتذہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

4300 پیماء سکولز کے اساتذہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :پیماء سکولز   کے 4,300  اساتذہ گزشتہ تین ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث ہزاروں اساتذہ نوکری چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور سکولوں میں اساتذہ کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

لائیسنس یافتہ سکولوں کو جنوری، فروری اور مارچ کی ادائیگیاں تاحال نہیں کی جا سکیں، جس سے نہ صرف اساتذہ بلکہ 4,300 سکولز مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس تاخیر کے سبب تقریباً 20 ہزار اساتذہ اور سکول انتظامیہ سنگین مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پیماء کے ماتحت سکولوں میں تقریباً 6 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، جن کی تعلیم پر بھی اس صورتحال کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے ادائیگیوں کے وعدے اور تسلیاں دی جاتی ہیں، مگر مسلسل تاخیر کے باعث ان کے گھریلو حالات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عید سے قبل تین ماہ کی ادائیگیاں نہ کی گئیں تو وہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

پیماء حکام نے اس ضمن میں یقین دہانی کرائی ہے کہ پیماء پارٹنرز کو ادائیگیاں1 سے2روز کے اندر کی جائیں گی تاکہ اساتذہ کی مالی مشکلات میں فوری کمی لائی جا سکے۔