ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سسر کے قتل میں سزائے موت کا مجرم ہائی کورٹ سے بری

Convicted killer acquitted, Lahore High Court ,
کیپشن: لاہور ہائی کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سسر کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والا مجرم لاہور ہائی کورٹ سے بری ہو گیا۔ 
لاہور کے علاقہ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں مجرم عرفان عرف پھانا نے اپنے  روٹھی بیوی کو سسرال نہ بھجوانے کی سزا دینے کے لئے سسر کو قتل کر دیا تھا۔ ٹائل کورٹ نے اس  کیس میں  اسے پھانسی کی سزا  دی تھی۔ مجرم نے لاہور ہائی کورٹ مین سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، اس اپیل کی سماعت کے بعد آج سزائے  موت کا مجرم محمد عرفان عرف پھانا لاہور ہائیکورٹ سے بری ہوگیا۔
ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا محمد عرفان عرف پھانا کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔

مقدمہ کے 12 سال بعد سزائے موت کا قیدی بری کیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ  گواہوں کی موقع پر موجودگی اور وجہ عناد ثابت نہ ہو سکی۔ ان دو وجوہات کی بنا پر ہائی کورٹ نے مجرم کو بری کیا۔

 جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

تھانہ باغبانپورہ نے 30 اگست 2013 کو محمد صدیق کے قتل کا مقدمہ درج کیاتھا ۔

 وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد عرفان کو سزائے موت کا حکم سنایا ۔سرکاری وکیل نے اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس تفتیش ، گواہوں کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق مجرم قصور وار ہے، مدعی اور سرکاری وکیل مجرم کی بریت اپیل کی مخالفت کے باوجود عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔