سٹی42: خاتون کے قتل میں پھانسی کے مجرم کو اعلیٰ عدالت نے بری کر دیا۔
لاہور کے تھانہ سول لائن کے علاقہ میں اراضی کے تنازعے پر خاتون کےقتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم بشیر احمد مقدمہ کے ساڑھے چھ سال بعد لاہور ہائیکورٹ سے بری ہوگیا۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مجرم بشیر احمد کی اپیل پر سماعت کی ۔
وکیل صفائی نےبتایا کہ تھانہ سول لائن نے دو اکتوبر 2018 کو خاتون رخسانہ بی بی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا ۔
چار ملزموں کو ٹرائل کورٹ نے بری کردیا ۔ بشیر احمد کو سزائے موت سنادی ،
وکیلِ صفائی کا بنیادی استدلال یہ تھا کہ مقتول خاتون اور مجرم کے درمیان وجہ عناد اور گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی ۔ ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کا حکم سنایا۔
سرکاری وکیل کی جانب سے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل کی مخالفت کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی تفتیش ، گواہوں کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق مجرم قصور وار ہے، مدعی اور سرکاری وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔