ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی کیخلاف مقدمات ، عدالت نے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

 پرویز الٰہی کیخلاف مقدمات ، عدالت نے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات ، انکوائریوں کی تفصیلات کے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ, لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد طارق ندیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا.
عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا, چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈوکیٹ پیش ہوئے.

وکیل پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی کے خلاف 32 مقدمات ہیں ،وکیل چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت کو بتایا کہ لاء افسر کی جانب سے مقدمات کی مکمل فہرست پیش نہیں کی گئی۔

ایڈووکیٹ عامر سعید راں نے استفسار کیا کہ عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف ایف آئی آرز کی نقول بھی پیش نہیں کی گئیں، چوہدری پرویز الٰہی کو کسی نئے مقدمہ میں گرفتاری سے قبل انہیں اطلاع دی جانی چائیے۔

عدالت میں پیش پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف 9 مئی سمیت 15 مقدمات لاہور میں درج ہیں، لاہور میں 9 مئی واقعات کے 13 مقدمات میں پرویز الہی کے خلاف تفتیش جاری ہے۔
4 مقدمات فیصل آباد جبکہ اٹک اور گوجرانوالہ میں ایک ایک مقدمہ درج ہے،چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف نو مئی واقعات کے 11 مقدمات راولپنڈی میں درج ہیں۔