پہاڑی علاقوں آئندہ ہفتے شدید بارش اور برفباری کا امکان، این ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کر دیں

پہاڑی علاقوں آئندہ ہفتے شدید بارش اور برفباری کا امکان، این ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کے ممکنہ سلسلے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری متوقع ہے،  لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بلاک ہونے کا بھی امکان ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موسمی صورتحال سے آگاہی کے لیے اقدامات کریں۔

این ڈی ایم اے ممکنہ آفات کی قبل از وقت آگاہی اور حفاظتی تدابیر عوام تک پہنچا نے کیلئے جلد ہی موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کر رہا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات کردی، کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ پہاڑی و برفانی علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بروقت اقدامات کریں۔ممکنہ خطرے سے دوچار آبادیوں سے لوگوں کے بر وقت انخلاء کو یقینی بنائیں۔ متعلقہ محکمے  ندی، نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ تمام متعلقہ محکمے رابطے اور معاونت کے دائرہ کار کو مستحکم بنائیں۔کاشتکار موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیوں سر انجام دیں.  سیاح پہاڑی علاقوں کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کا ارادہ کریں. جس علاقے میں سفر کا ارادہ ہو، وہاں کی انتظامیہ کے اہم نمبر پاس رکھیں. عوامی آگاہی کیلئے مقامی زبانوں میں پیغامات کی رسائی یقینی بنائیں. لینڈ سلائیڈ وسیلابی خدشے کے زیرِ اثر علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری کی قبل از وقت فراہمی یقینی بنائیں.