ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک خبر;سینئر صحافی انتقال کرگئے

 افسوسناک خبر;سینئر صحافی انتقال کرگئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نجی اخبار کے ایڈیٹر طاہر نجمی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

طاہر نجمی صاحب کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ مرحوم طاہر نجمی جرنلسٹ گروپ گرین پینل کے سربراہ تھے۔مرحوم طاہر نجمی آرمی چیف ضیاء الحق کے خلاف صحافیوں کی تحریک میں بھی شامل رہے۔ تحریک کے دوران طاہر نجمی کو گرفتار کرکے سکھر جیل میں رکھا گیا تھا۔

ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد ابوبکر بحریہ ٹاؤن میں ڈیڑھ  بجے ادا کی جائے گی اور تدفین  بحریہ ٹاؤن قبرستان میں ہوگی۔ان کے انتقال پر صدر، وزیراعظم، گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-03-10/news-1678435144-5738.jpg

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طاہر نجمی کے   انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ طاہر نجمی صحافت کی دنیا میں ایک معتبر نام تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات اور اہلخانہ کے صبر کے لیئے دعا کی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک با اصول اور منجھے ہوئے صحافی تھے۔ طاہر نجمی نے تمام عمر اظہارِ رائے کی آزادی کے لئے جدوجہد کی۔ طاہر نجمی اردو صحافت میں استاد کا درجہ رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے شعبہ صحافت کا نا پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔