مریم نواز کی نواز شریف کے ہمراہ سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  اور ان کے والد میاں نواز شریف سابق ایم این اے چوہدری افضل حسین تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ کولوتارڑ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ایم این اے چوہدری افضل حسین تارڑ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلم لیگی رہنما پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

میاں نواز شریف کاکہنا تھا کہ مرحوم چوہدری افضل حسین تارڑ دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور پارٹی میں وہ میرے مخلص ساتھیوں میں شامل تھے۔ افضل حسین تارڑ مشکل کی ہر گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے،ہمیں ان کی وفات پر دلی صدمہ اور افسوس ہے، ایسے رہنما پارٹی کا فخر اور اثاثہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افضل حسین کی وفات سے ہم ایک اصول پسند، مخلص ساتھی سے مرحوم ہو گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایم این اے سائرہ افضل تارڑ سے تعزیت کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ ہم سائرہ افضل تارڑ اور انکے خاندان کے دکھ کی اس گھڑ ی میں برابر کے شریک ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ کے والد   پارٹی قائد نوا ز شریف اور کارکنوں کے ساتھ ہروقت ثابت قدم رہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ میاں نواز شریف بیٹی مریم نواز کے ہمراہ بذریہ ہیلی کاپٹر لاہور روانہ ہوۓ۔