( راؤ دلشاد ) کلین اینڈ گرین مہم کی مناسبت سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اسپیشل سکواڈ کی اینٹی انکروچمنٹ مہم جاری ، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک اور ملحقہ سڑکوں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اسپیشل سکواڈ نے کلین اینڈ گرین مہم کی مناسبت سے شاہدرہ چوک میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کی نگرانی میں کیا گیا۔
زبیر وٹو نے کہا کہ کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔ شاہدرہ چوک اور بیگم چوک 10 کاؤنٹرز، چکن کیبنز، کرسیاں، پھٹے، ڈی فریزر دیگر سامان کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
پنجاب حکومت کی ہدایت پر تجاوزات کےخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیس اختیارکی گئی ہے۔ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے تمام زونزکی کاروائیاں جاری ہیں۔