سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارتِ فوڈ سیکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو پاسکو کے ذریعے گندم سپلائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثر گندم سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے،رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا اقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے ایک عملی قدم ہے۔