ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ کے تعاون سے وفاقی پراسیکیوشن مرکز برائے پیشہ ورانہ ترقی کا افتتاح

اقوام متحدہ کے تعاون سے وفاقی پراسیکیوشن مرکز برائے پیشہ ورانہ ترقی کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول حکومت پاکستان کے زیر انتظام "وفاقی فوجداری پراسیکیوشن سروس" کے ہیڈ کوارٹرز میں آج وفاقی پراسیکیوشن مرکز برائے پیشہ ورانہ ترقی (FCPD) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ جدید مرکز اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم ( UNODC) پاکستان کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے، جو ملک میں استغاثہ کی استعداد کار بڑھانے اور فوجداری انصاف کی اصلاحات کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
​افتتاحی تقریب کی صدارت  وفاقی پراسیکیوٹر جنرل غلام سرور نہنگ اور UNODC پاکستان کے کنٹری ریپریزنٹیٹو ٹروئلز ویسٹر نے مشترکہ طور پر کی۔ تقریب میں UNODC پاکستان کے کاؤنٹر ٹیررازم پروگرام کے پروگرام آفیسر  فرحان نوازش نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (AIG) پولیس  طاہر کاظمی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر  محمد نسیم ضیاء اور وفاقی فوجداری پراسیکیوشن سروس کے دیگر سینئر پراسیکیوٹرز اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔​افتتاحی تقریب کے بعد معزز مہمانوں نے  نو تعمیر شدہ  عمارت کےدفتری احاطے کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس مرکز میں پراسیکیوٹرز کی جدید تربیت کے لیے​ایک جدید ترین تربیتی کمرہ (Training Room) قائم کیا گیا ہے۔قانونی تحقیق کے لیے ایک پیشہ ورانہ لائبریری بنائی گئی ہے۔​کانفرنس کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
​فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل غلام سرور نہنگ کی خصوصی کاوشوں کے باعث وفاقی دارالحکومت میں فوجداری انصاف کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک بڑے سنگ میل کا عبور کر لیا گیا۔اس موقع پر وفاقی پراسیکیوٹر جنرل غلام سرور نہنگ نےخطاب کرتے  کہ   UNODC کے فراخ دلانہ تعاون اور سرمایہ کاری کے بغیر اس مرکز کا قیام ممکن نہ تھا۔ انہوں نے سروس کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی سطح پر پہلی بار پراسیکیوشن (استغاثہ) کے فرائض کو پولیس سے الگ کرنے کے لیے یہ سروس قائم کی گئی تھی۔ آج یہ سروس اسلام آباد کی مجسٹریٹ اور سیشن عدالتوں سے لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان تک، عدلیہ کے تمام درجات میں ریاست کی مؤثر نمائندگی کر رہی ہے۔"​انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز استغاثہ کے افسران کی تربیت، قانونی تحقیق اور ادارہ جاتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

​کنٹری ریپریزنٹیٹو UNODC  ٹروئلز ویسٹر ​بین الاقوامی فوجداری انصاف کی اصلاحات میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے اور ڈنمارک میں بطور پراسیکیوٹر خدمات سرانجام دینے والے جناب ٹروئلز ویسٹر نے وفاقی پراسیکیوٹر جنرل کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ​ اس مرکز کے لیے آئی ٹی آلات، تربیتی بنیادی ڈھانچہ اور لائبریری فراہم کی ہے، جو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کے اداروں کی حمایت کے عزم کا حصہ ہے۔​مستقبل میں وفاقی فوجداری پراسیکیوشن سروس (FCPS) کے ساتھ خصوصی تربیت، علم کے تبادلے اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔​تقریب کے آخر میں وفاقی پراسیکیوٹر جنرل غلام سرور نہنگ نے بہترین خدمات اور تعاون کے اعتراف میں معزز مہمانوں اور محکمے کے سینئر افسران کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔ UNODC کے کنٹری ریپریزنٹیٹو جناب ٹروئلز ویسٹر کو ان کی مسلسل شراکت داری پر سب سے پہلے اعزاز سے نوازا گیا۔