( سٹی42)راولپنڈی میں مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک حادثے میں جاں بحق 10 افراد کی میتیں پمز ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پمز حکام کے مطابق میتیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے سپرد کی جائیں گی،حادثے میں زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کا پمز برن سنٹر میں علاج جاری ہے۔
پمز ریکارڈ کے مطابق زخمیوں میں 27 سالہ انعم ثاقب اور 7 سالہ فارس رضا شامل ہیں،زخمیوں میں 13 سالہ عبیحہ اشفاق، 11 سالہ عائزہ شہزاد، 8 سالہ مرتضیٰ اشفاق اور 13 سالہ ذیشان کاشف بھی شامل ہیں۔
پمز ریکارڈ کے مطابق 19 سالہ دعا زہرہ، 19 سالہ ماہم شہزاد، 42 سالہ نازیہ بتول اور 3 سالہ علی اصغر بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔