ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی افراد کیلئے بڑی خوشخبری، سٹائل انڈسٹریز 1000 ملازمتیں فراہم کرے گی

خصوصی افراد کیلئے بڑی خوشخبری، سٹائل انڈسٹریز 1000 ملازمتیں فراہم کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ سے سٹائل انڈسٹریز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں خصوصی افراد کی فلاح، سماجی شمولیت اور روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سٹائل انڈسٹریز نے خصوصی افراد کے لیے مختلف مراحل میں ایک ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ فریقین نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور روزگار کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات میں خصوصی افراد کی ہنرمندی میں اضافے اور ان کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ خصوصی افراد کی معاشی خودمختاری اور باعزت روزگار کے لیے نجی شعبے کا یہ اقدام انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے سٹائل انڈسٹریز کے اقدام کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے دیگر صنعتی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ خصوصی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

  اس موقع پر ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ڈائریکٹر پروگرامز مزمل یار اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔