ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو برقرار

لاہور شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو برقرار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار ہے، جہاں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کے باعث شہری سخت موسمی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا جبکہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت مزید محسوس کی جا رہی ہے۔

شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم یہ ہوائیں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی لانے میں ناکام ہیں۔ موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک ہیٹ ویو کی کیفیت برقرار رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ شدید گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔