ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹرکی جانب سے 2 رکنی ٹیم مقرر

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹرکی جانب سے 2 رکنی ٹیم مقرر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹرکی جانب سے 2 رکنی ٹیم مقرر کردی گئی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کےلیے فیڈرل پراسیکیوٹرکی جانب سے کیس میں 2 رکنی ٹیم مقرر کردی گئی ہے،اس پراسیکیوشن ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرعدنان علی اورراجہ نوید کیانی شامل ہیں۔

 دورکنی ٹیم کیس میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی اور چالان کی تیاری کا بغور جائزہ لے گی،فیڈرل پراسیکیوٹر آفس کے مطابق اس اقدام کا مقصد کیس کو مضبوط قانونی بنیاد فراہم کرنا ہے۔

  واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 4 جون کو ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قاتل کو 14 روز کےلیے شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کو تقریباً ایک ہفتہ قبل اسلام آباد میں ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھاجس کے بعد اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کے 24 گھنٹے کے اندر ملزم عمر حیات عرف کاکا کو فیصل آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا تھا۔

 آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ کہ اندھے قتل کیس کے ملزم کو ڈھونڈنا اسلام آباد پولیس کے لیے بڑا چیلنج تھا، ملزم بار بار ثناء یوسف سے رابطہ کر رہا تھا اور ٹک ٹاکر اس سے دوستی سے انکار کررہی تھی، جس کے بعد ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا۔