ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ : ردی کم داموں فروخت کرنے کا معاملہ، ذمہ دران کیخلاف کارروائی نہ کی جاسکی

لاہور بورڈ : ردی کم داموں فروخت کرنے کا معاملہ، ذمہ دران کیخلاف کارروائی نہ کی جاسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور بورڈ میں ردی کم داموں فروخت کیے جانے کا معاملہ، تاحال ذمہ دران کیخلاف کارروائی نہ کی جاسکی۔

سابقہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ردی کی کم قیمت پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ذمہ دران کی نشاندہی کے باوجود ان کیخلاف کارروائی عمل میں نہیں لا ئی جا سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ دران کی سفارش پر معاملے کی انکوائری دبا دی گئی ہے، انکوائری کیلئے موجودہ کنٹرولرامتحانات کو ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔کنٹرولرامتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین بورڈ کو جمع کروادی گئی ہے۔

ذمہ دران کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ چیئرمین بورڈ کریں گے۔