خراب موسم کے باعث متاثرہ فلائیٹس کی تعداد بڑھ گئی

خراب موسم کے باعث متاثرہ فلائیٹس کی تعداد بڑھ گئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں طوفان اور  بارش کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ  پر خراب موسم کا انتباہ رات ساڑھے گیارہ بجے تک بڑھا دیا گیا۔

 تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر حدنگاہ اس وقت 5ہزار میٹر ہے جبکہ تیز ہوا اور بارش کے باعث دبئی سے اسلام آباد انے والی فلائیٹ ائی اے فلائیٹ 262 کا رخ ملتان موڑا گیا، دبئی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ اتحاد ائرویز 233کارخ ملتان موڑا گیا،ٹورونٹو سے لاہور انے والی فلائٹ پی ائی اے798 کواسلام آباد بھیجا گیا،ریاض سے پشاور انے والی فلائٹ پی کے728 کارخ اسلام آباد موڑا گیا تاہم وہ واپس پشاور لینڈ کرگئی۔

 کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی فلائٹ 9پی846 کارخ اسلام آباد موڑا گیا،ابوظبی سے اسلام آباد انے والی فلائٹ پی کے262 کارخ ملتان موڑا گیا،ابوظبی سے اسلام آباد انے والی فلائٹ اتحاد ائرویز 324 کا رخ ملتان موڑا گیا،جدہ سے لاہور انے والی فلائٹ پی ائی اے760کارخ ملتان  موڑا گیا،لاہور سے مدینہ جانے واکی فلائٹ پی کے747 تین گھنٹے 20منٹ تاخیرکا شکار،دبئی سے لاہور انے والی فلائٹ اتحاد ائرویز243کوملتان بھیجاگیا،لاہور سے ابوظبی جانے والی فلائٹ اتحاد ائرویز 244تین گھنٹے5منٹ تاخیر کا شکار۔

 کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ پی ائی اے406 پینتیس منٹ تاخیر کاشکار،لاہور سے جدہ جانے والی فلائٹ سیرین ائر821اپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ،شارجہ سے لاہور انے والی فلائٹ پی کے186کا رخ فیصل آباد کی طرف موڑا گیا،کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ فلائی جناح9پی846کا رخ اسلام آباد موڑا گیا ،لاہور سے کراچی جانے والی فلائٹ فلائی جناح9پی847 دو گھنٹے 25منٹ تاخیر کاشکار۔

Bilal Arshad

Content Writer