سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید

سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) احتساب غیر جانبدار ہوتا تو جعلی اعظم اور اس کی بہن آج کٹہرے میں ہوتیں، آصف علی زرداری کی گرفتاری پر مریم نواز کی حکومت پر تنقید، ٹویٹر پیغام میں کہا اپوزیشن لیڈران کو چن چن کر گرفتار کیا جارہا ہے، جعلی اعظم کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر اور احتساب غیرجانبدار ہوتا تو چور دروازے سے آیا جعلی اعظم اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کے لیے آج کٹہرئے میں ہوتا۔ اپوزیشن کے لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم اس کا جواب دیئے بغیر نہیں بچ سکتے جو اس کو ہر حال میں دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اعظم کہتا تھا کہ پاکستان میں غریب اور امیر کیلئے ایک ہی قانون ہے جبکہ سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ پورے پاکستان، امیر ہو یا غریب سب کے لیے الگ قانون، جعلی اعظم، اس کے خاندان اور اس کا خرچ اٹھانے والے امیر دوستوں کے لیے الگ قانون ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے دوستوں کے لیے بھی کیا کوئی قانون ہے کہ نہیں۔