سٹی 42: اسلام آباد میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں ۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، وفاقی سیکرٹریز خارجہ و انسانی حقوق اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔
اجلاس میں کانفرنس کے پروگرام، سکیورٹی، پروٹوکول، میڈیا اور لاجسٹکس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ غیر ملکی وفود کی سہولت، سکیورٹی اور بین الوزارتی رابطہ کاری کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا 12 اور 13 جولائی کو اسلام آباد میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین منعقد ہوگی، اسحاق ڈار نےمتعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
دنیا بھر سے آنے والے وفود کو پاکستانی مہمان نوازی کا بہترین تجربہ فراہم کیا جائے۔