دعا شکیل پراچہ :کراچی کے علاقے کورنگی پانچ نمبر میں گیس کی طویل بندش اور کم پریشر نے گھریلو خواتین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے باعث بروقت کھانا تیار کرنا ممکن نہیں رہتا۔ شہریوں کے مطابق انہیں سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جس سے گھریلو اخراجات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔
اُنہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آ سکے۔